پگا کھانے کی ایک دیسی ڈش ہے جو چند طاقت بخش اجزاء کو ملا کر بنائی جاتی ہے، بچوں اور بوڑھوں سمیت تمام عمر کے لوگوں کے لئے انتہائی مفید ہے۔ شوقین لوگ ترکیب نوٹ فرمالیں:
- 100 گرام بھنے ہوئے چنے، انہیں چھانٹ کر چھلکے اور روڑ نکال دیں
- 50 گرام بادام
- 50 گرام سونف، اسے چھانٹ کر اس کی صفائی کرلیں اور پھر چند منٹ ہلکی آنچ پر بھون لیں (خوشبو آنے تک)
- 10 سے 20 گرام (یا حسب ذائقہ) مسری (میٹھا کرے کے لئے)
ان سب اجزاء کو گرینڈر مشین کی مدد سے باری باری پیس کر مکس کرلیں۔ اس آمیزے کو کسی آئیر ٹائیٹ برتن میں کم از کم ایک ماہ تک محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔

استعمال کا طریقہ
- ایک چمچ دیسی گھی کو ہلکا سا گرم کریں اور اس میں ڈیڑھ سے دو چمچ درج بالا آمیزہ ڈال کر مکس کریں (گھی اور آمیزے کی مقدار کی نسبت حسب ذائقہ ہوتی ہے کہ آپ کتنا سوکھا یا گیلا پگا کھانا چاہتے ہیں)۔ لیجئے پگا تیار ہے اور کھا لیجئے۔
- پگا کھانے کا مناسب وقت صبح ناشتے سے قبل ہے۔
- دھیان رہے کہ پگا پیٹ بھر کھانے کی ڈش نہیں ہے، فی یوم دو تین چمچ سے زیادہ استعمال نہیں کرنا چاہئے۔ اصل چیز روز کھانا ہے نہ کہ زیادہ کھانا