چودھری ذُوالقرنین احمد صاحب(اوکاڑہ کے ایک محنتی جِدّت پسند باغبان اور کاشتکار) آپکو کیمیائی کھادوں سے جان چھڑانے کے دو آسان طریقے عملی طور پر دِکھا رہے ہیں-
یاد رہے مغربی دُنیا کے ترقی یافتہ ممالک عوام کی بڑھتی طلب اور پرزور مطالبے کی وجہ سے اپنی زراعت کو سالانہ %10 کے حساب سے آرگینک پر منتقل کر رہے ہیں جبکہ ہمارے ملک میں حکومتی سطح پر آرگینک طریقہ کاشتکاری پر کام نہ ہونے کے برابر ہے اور پاکستان کے باشعور عوام کو زہرآلود پھل اور سبزیاں کھانے پر مجبور کیا جا رہا ہے- ہماری گلگت بلتستان' کشمیر' اور سوات جیسی حسین وادیوں کو بآسانی مکمل طور پر آرگینک اور قدرتی طریقہ کاشتکاری پر چڑھایا جا سکتا ہے- ہمارے پڑوس میں انڈیا کی ریاست سِکم مکمل طور آرگینک قرار دے دی گئی ہے- کوہ ہمالیہ کے دامن میں واقع ایک چھوٹا سا شاہی ملک بُھوٹان آنیوالے ایک آدھ سال میں مُکمل طور پر دنیا کا پہلا آرگینک ملک بن جائے گا- پاکستان میں حکومتی سطح پر آرگینک طریقہ کاشتکاری کی حوصلہ افزائی کر کے ملک کی روز بروز کم ہوتی زرعی برآمدات کو سہارا دیا جا سکتا ہے-
#PromotingOrganicFarmingInPakistan #GrowOrganicEatOrganicAndPromoteOrganic #HealthyAndDiseaseFreePakistan