السلام علیکم

کچھ ایسے کارنامے چھوڑ جاؤ یاد گار اپنی کہ           جھومیں لوگ سن سن کر تمہاری داستانوں کو

ہر آدمی کو اپنی زندگی میں کافی  مسائل اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جن کے حل کے لیے اسے محنت کرنا پڑتی ہے اس طرح ہر نئے آنے والے کو   بہت سے ان ہی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس سے سابقہ  لوگوں کو نبرد آزما ہونا پڑا تھا اس موقع پر اگر نئے آنے والے افراد اپنی ان مشکلات میں دوسروں کے تجربات  سے فائدہ اٹھائیں تو ان کے وقت اور محنت کی کافی بچت ہوسکتی   اس لیے ایک زیادہ کامیاب آدمی وہی ہوگا جو دوسروں کے تجربات سے فائدہ اٹھائے یہ اسی صورت میں ہوسکتا ہے جب  انہیں  استفادہ کا موقع فراہم کیا جائے  جو کہ اجر عظیم اور  صدقہ جاریہ ہوگا اور اس کا انہیں تادیر اجر ملتا رہے گا کیونکہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے  ”الدال علی الخیر کفاعلہ“ کسی کی اچھے کام میں راہنمائی کرنا اس  نیک کام کے کرنے کے برابر اجر ملے گا

اس  سلسلہ میں ایک  بلاگ اور ایک چینل بنا یا جارہا ہے جہاں نہ صرف طلباء   بلکہ تحقیق اور اعلی تعلیم کے خواہشمند حضرات کی راہنمائی  کی خاطر مفید مواد  رکھاجائے گا  تاکہ طالبان علوم خصوصا اسلامی علوم میں تحقیق سے وابستہ حضرات  تحقیقی مواد سے جدید انداز سے استفادہ کر سکیں  جن میں متعدد جدید تعلیمی سافٹ ویئر کے ساتھ دیگر  متبادل   بہترین  سافٹ ویئر  سے آگاہی  بھی شامل ہوگی  اس کے علاوہ اس  چینل پر اپنے تجربات ،روز مرہ زندگی  میں کام آنے والی ضروری معلومات ،ٹوٹکے ،نسخے،،مفید ٹپس اور ٹرکس  بھی ہوں گی

میری کوشش ہوگی کہ میں اپنے وہ  تجربات شیئر کردوں جو کسی بھی انداز سے آپ کے لیے مفید ہوں  ورنہ یہ سب کچھ موت کے ساتھ دفن ھوجائے گا۔شاعر نے کیا خوب کہا ہے

يلوح الخط فی القرطاس دہراً وكاتبہ رميم فی التراب

کا غذ پر لکھا خط صدیوں باقی رہ جاتا ہے   مگر ان کو لکھنے والا مٹی میں بوسیدہ ہوجاتا ہے